ENGLISH
  info@muallim-ul-quran.com         

معلم القرآن

معلم القرآن، محض ايك كتاب نہيں، ايك پورا نظام
قرآن كريم سمجھنے كے خواہش مندہر مسلمان كيلئے اميد كى ايسى كرن، جو اسے انتہائى آسانى كے ساتھ قرآن كريم كے جملوں اور آيات كو خود سمجھنے كے قابل بناتى ہے۔ ايك ايسى كتاب جو آغاز سے ہى ترجمہ كى بيساكھى كا عادى بنانے كى بجائے براه راست عربى ميں قرآن سمجھنے كى صلاحيت ديتى ہے۔ قرآن كريم كے ایک جملے كے فہم سے لے کر مكمل سورت كو عربى ميں سمجھنے كا يہ سفر انتہائى آسانى کے ساتھ مختصر مراحل ميں تكميل پر پہنچتا ہے۔
فہم قرآن كيلئے تيزى سے مقبول ہوتا ہوا طريقہ كار جو اپنی ترتيب اور نتائج كے اعتبار سے بے نظير ہے۔ يہ كتاب كئى مقامات، مساجد، مدارس، اسكولز، يونيورسٹىز اور حلقات قرآن كريم ميں پڑھائى جارہى ہے۔ ايك عجمى شخص كيلئے قرآن كريم كے حوالے سے تين پہلو تصورسے بھى آگے اور تقريبا ناممكن سمجھے جاتے تھے:
قرآن كريم سمجھنے كے خواہش مندہر مسلمان كيلئے اميد كى ايسى كرن، جو اسے انتہائى آسانى كے ساتھ قرآن كريم كے جملوں اور آيات كو خود سمجھنے كے قابل بناتى ہے۔ ايك ايسى كتاب جو آغاز سے ہى ترجمہ كى بيساكھى كا عادى بنانے كى بجائے براه راست عربى ميں قرآن سمجھنے كى صلاحيت ديتى ہے۔ قرآن كريم كے ایک جملے كے فہم سے لے کر مكمل سورت كو عربى ميں سمجھنے كا يہ سفر انتہائى آسانى کے ساتھ مختصر مراحل ميں تكميل پر پہنچتا ہے۔

  • 1) قرآن كريم كو گردانوں اور گرامر كے بغير سمجھنا
  • 2) قرآن كريم كو خود سمجھنا
  • 3) قرآن كريم كو لفظى ترجمہ پڑھے بغير سمجھنا
ليكن اس كتاب كى بدولت يہ يہ تينوں فہم قرآن كيلئے حقيقت بن چكے ہيں اور يہى اس كتاب كى انفراديت ہے۔ ولله الحمد۔ اس كتاب كى بدولت ايك عجمى اب قرآن كو ان تين پہلؤوں سميت سمجھ سكتا ہے:
  • 1) گردانوں اور گرامر كے بغير
  • 2) خود
  • 3) ترجمہ كى بجائے براه راست عربى ميں
قرآن كريم كو ڈائريكٹ ميتھڈ ميں سمجھنے اور سمجھانے كى پہلى كامياب كاوش ،جس ميں جديد ترين طريقہ اختيار كرتے ہوئے روايتى مشكل طريقوں، قواعد كے ڈهير اور گردانوں كى لمبى قطاروں سے مكمل اجتناب اختيار كيا گيا ہے۔ آئيے، آپ بھى اس كا جائزه ليجئے۔ جس كتاب كو اللہ تعالى نے آسان كرديا ہے ہميں اسكو سمجھانا اور پڑھانا بھى آسانى سے ہے۔ کتاب کا نسخہ حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مصنف کا تعارف

محترم ڈاكٹر عبيدالرحمن بشير اپنى زندگى عربى زبان كى خدمت كيلئے وقف كردينے والى عظيم ہستى بابائے عربى مولانا محمد بشير (وفات 2016ء) كے فرزند ہيں اور عربى زبان كى پاكستان ميں ترقى كيلئے اپنے والد گرامى كے مشن كی تکمیل میں شب وروز سرگرمِ عمل ہیں۔
تعليم
پى ايچ ڈى (عربى ادب)، انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹى، اسلام آباد
اعزازات
گولڈ ميڈلسٹ، (ايف اے) فيڈرل بورڈ آف انٹرميڈيٹ اينڈ سيكنڈرى ايجوكيشن، اسلام آباد
گولڈ ميڈلسٹ،(ايم فل) فيڈرل انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹى، اسلام آباد
پيشہ وارانہ مصروفيت
پرنسپل، انسٹى ٹيوٹ آف عريبك لينگويج، اسلام آباد
فيكلٹى ممبر،فيكلٹى آف عريبك، انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹى
تصنيفات:
معلم القرآن
القاموس العربي المصور (چار ہزار تصاوير پر مشتمل عربى، انگلش، اردو تصويرى لغت)
العربية للأطفال (بچوں كو عربى سكھانے كا سلسلہ)
العربية بالحوار (مكالمہ كے ذريعے عربى زبان سكھانے كيلئے)
قرآنى راز (قرآن كريم كے لسانى پہلؤوں پر ايك منفرد تحقيق)
قرآن كريم اور عربى كى تعليم كے حوالے سے كئى كتابيں زير تصنيف ہيں جو جلد ہى طبع ہوں گى۔

تازہ خبریں اور واقعات