ENGLISH
  info@muallim-ul-quran.com         

ٹیچر کارنر

محترم اساتذه اور معلمات كو خوش آمديد
آئيے، فہم قرآن كى آسانى اور ترقى كيلئے مل كر آگے بڑھيں۔

رجسٹريشن كے مقاصد اور فوائد
فہم قرآن كے آسان طريقہ كار ”معلم القرآن“ ميں اساتذه اور معلمات كے لئے اس خصوصى كارنركا مقصد معلم القرآن انتظاميہ اور محترم اساتذه ومعلمات كا آپس ميں براه راست رابطہ ميں رہنا ہے۔”معلم القرآن“ كے مصنف اورويب سائٹ كى انتظاميہ اس ويب سائٹ كے ذريعے دنيا كے كسى بھى ملك يا شہر ميں ”معلم القرآن“ پڑھانے والے اساتذه اور معلمات سے (بذريعہ اى ميل اور موبائل) براه راست رابطہ ميں ہوں گے۔ نيز يہاں رجسٹرڈ اركان كو درج ذيل سہوليات دستياب رہيں گى:

  • معلم القرآن كى تدريس ميں ان كى براه راست مدد
  • کتاب سے متعلقہ ٹيسٹ، ورك شيٹس، امتحانات كى فراہمى
  • کتاب سے متعلقہ سمعى اور بصرى مواد (آڈيو اور ويڈيو ) كى فراہمى
  • معلم القرآن سے متعلقہ كسى بھى مسئلہ ميں مدد اور باہمى تعاون
  • ان كے مختلف تجربات اور قيمتى تجاويز كى روشنى ميں فہم قرآن كے طريقے ميں مزيد بہترى پيدا كرنا
  • معلم القرآن كى تدريس كرنے والے معلمات كى ان كے انفرادى حالات كے مطابق معاونت اور سرپرستى
اساتذه اور معلمات كے لئے سہوليات
”معلم القرآن.كام“ پر رجسٹرڈ اساتذه كو درج ذيل خصوصى سہوليات دستياب ہوں گى:ـ
  • رجسٹرڈ اساتذه اور معلمات كى زيرنگرانى اگر كسى بھى مقام پر كوئى ”معلم القرآن“ كلاس شروع كى جائے تو اس كى تكميل پر اساتذه كى سفارش اور مناسب جانچ پڑتال كے بعد اس كلاس كے تمام طلبہ كيلئے ”معلم القرآن“كى جانب سے باقاعده سرٹيفيكيٹ جارى كيا جائے گا۔نيز اساتذه ومعلمات كيلئے بھى ”معلم القرآن. كام“كى جانب سے اس كلاس كے كامياب انعقاد پر باقاعده سرٹيفيكيٹ جارى كيا جائے گا۔
  • كسى ادارے سے ”معلم القرآن“ كى تدريس كيلئے اساتذه كى فراہمى كى درخواست موصول ہو نے پر اس شہر سے رجسٹرڈ اساتذه اور معلمات كى تدريس كے لئے خدمات حاصل كرنے كى سفارش كى جائے گى۔
  • تدريس كے عمده نتائج پر رجسٹرڈ اساتذه كو ادارے كى جانب سے تعريفى سند اور شيلڈ جارى كى جائے گى۔اس سند اور شيلڈ كے لئے اساتذه ايك اى ميل كے ذريعے اور اپنے ادارے كى وساطت سے درخواست دے سكتے ہيں۔
  • رجسٹرڈ اساتذه اور معلمات كى درخواست پر ”معلم القرآن“ كى انتظاميہ ان كى كلاس كا وزٹ كرسكتى ہے۔
  • رجسٹرڈ اساتذه ومعلمات كى جانب سے بھيجى گئى كلاس ويڈيوز اور تصاوير ”معلم القرآن .كام“ كى جانب سے اپنى ويب سائٹ اور سوشل ميڈيا اكاؤنٹس پر نشر كى جائىں گى۔
يہاں كون اپنى رجسٹريشن كرواسكتا ہے؟
يہاں وہ اساتذه رجسٹريشن كروا سكتے ہيں جو
  • ”معلم القرآن كہيں پڑھا رہے ہيں،
  • يا ”معلم القرآن كہيں مستقبل ميں پڑهانا چاہتے ہيں ،
  • يا معلم القرآن كے آسان طريقہ كے تحت تدريس كى تربيت حاصل كرنا چاہتے ہيں
يادركھئے، كہ يہ رجسٹريشن بالكل فرى ہے اور تمام كوائف ويب سائٹ انتظاميہ كے پاس محفوظ ہيں اور كسى بھى صورت كسى دوسرے فرد سے ان كا تبادلہ نہيں كيا جاتا۔

معلم القرآن كى تدريس ميں آپ اكيلئے نہيں، ہم آپ كے ساتھ ہيں۔

Contact